اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، نیب کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں پہنچ گئے ہیں۔۔۔۔ چیئرمین نیب کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کا مجاز ادارہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل ہی ہے۔۔۔ عمران خان نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین نیب نے یکم مئی کو چھٹی والے دن گرفتاری کے وارنٹس جاری کیے اور انہیں 8 روز تک چھپائے رکھا۔۔۔۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ کی انکوائری کو انوسٹیگیشن میں بدلے جانے کے بارے میں مجھے جان بوجھ کر نہیں بتایا گیا۔ چیئرمین نیب سنگین مِس کنڈکٹ اور اپنے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں