اسلام آباد(پی این آئی) پیپلزپارٹی نے بڑی سیاسی وکٹیں گرا دیں۔۔ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو اور سردار کانبو خان برہمانی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔اس کے علاوہ عارب خان برہمانی اور ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کے سابق وائس چیئرمین محمد صادق شورو بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ آصف علی زرداری نے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی زہماؤں کو خوش آمدید کہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں