موجیں ہی موجیں، سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی) سرکاری ملازمین کو قبل از وقت تنخواہیں دینے کا فیصلہ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی کی آمد پر سرکاری ملازمین کو جولائی کے بجائے جون میں ہی تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عید قربان کی آمد کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو عید الاضحٰی کی آمد کی وجہ سے اگلے ماہ کی تنخواہیں یکم جولائی کے بجائے عید سے قبل 23 جون کو ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جبکہ دیگر صوبوں اور وفاقی حکومت کی جانب سے بھی سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ہی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب عیدالاضحٰی پر سرکاری ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 29 جون کو عیدالاضحی ہونے کی پیشگوئی کی ہے، اگر عیدالاضحی 29 جون کو ہوتی ہے تو پھر سرکاری ملازمین کو بدھ 28 جون سے 2 جولائی 2023تک 5 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے حتمی احکامات ذی الحج کی چاند کی رویت کے بعد حکومت جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ ماہ ذی القعدہ کی 16 تاریخ ہو جانے کے بعد اب حج بیت اللہ اور عید الاضحٰی کی آمد میں ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔یوں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے عید قربان کی تیاریاں شروع کر دیں، جبکہ عید الاضحٰی کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 18 جون کو 9 بج کر37 منٹ پر ہوگی۔ اس دوران جزوی بادل بھی ہوسکتے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبزرویٹری سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اس روز ذی الحج کی 29 تاریخ ہوگی۔

close