چیف جسٹس دو ججز کی تقرری کیوں نہیں چاہ رہے ؟ تہلکہ خیز دعوی

کراچی(پی این آئی) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئےتجزیہ کاروں ارشاد بھٹی، ریما عمر، سلیم صافی اور سہیل وڑائچ نےکہا ہے کہ سپریم کورٹ تقسیم ہے اس لئے چیف جسٹس دو ججز کی تقرری نہیں چاہ رہے۔ چیف جسٹس جانبدرانہ طور پر اپنے اختیارات کا استعمال کررہے ہیں، سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کے بنیادی ذمہ دار چیف جسٹس ہیں،

حکومت چیف جسٹس کی مرضی کے دو ججوں کی تقرری سے انکار کررہی ہے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان ذوہیب حسن کے سوال سپریم کورٹ میں 10ماہ سے 2ججوں کی تعیناتی میں تاخیر کی وجہ کیاہے ؟ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تقسیم ہے اس لیے چیف جسٹس دو ججوں کی تقرری نہیں چاہ رہے ہیں۔

close