ماہ ذی الحج کا چاند کس تاریخ کو نظر آنے کا امکان؟

اسلام آباد(آئی این پی)ماہ ذی الحج کا چاند 19جون کو نظر آنے کا امکان ہے، پاکستان میں عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو متوقع ہے،کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18جون کی شب9بجکر 37منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے،

خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور اجلاس کے اختتام پر ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close