چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح کر دیا، نئی تیار کردہ ویب سائٹ پاکستان کے انتخابی عمل میں شفافیت اور کارکردگی میں مددگار ثابت ہوگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق نئی ویب سائٹ کا اجرا انتخابی عمل میں عوامی شمولیت کو تقویت دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے، ویب سائٹ کا مقصد شہریوں کو اہم معلومات تک آسانی سے رسائی فراہم کرنا ہے۔نئی ویب سائٹ کی اہم خصوصیات میں سے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ اس کا منسلک ہونا ہے، اس سے شہریوں کو باخبر رہنے اور سوشل میڈیا چینلز پر الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطے میں رہنے کی سہولت ملتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close