فواد چوہدری کس فارمولے پر کام کر رہے ہیں؟ محمد زبیر بھی بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فوادچوہدری مائنس ون فارمولے پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری نے جب سیاست چھوڑنےکا اعلان کیا تو کہا عمران کا ساتھ چھوڑ رہا ہوں۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز اس سطح پر جانے کیلئے تیار نہیں تھےجہاں تک لے کر چلےگئے پی ٹی آئی کے لیڈر عمران خان کے بیانیےکو سپورٹ نہیں کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی پی ٹی آئی کے لیڈر سمجھتے ہیں عمران خان پیچھے ہٹ جائیں تو پارٹی آگے چلےگی پی ٹی آئی میں دھڑےبندی ہوگئی ہےکچھ پی پی میں چلےگئےہیں جہانگیرترین گروپ بھی متحرک ہے،کچھ لوگ الگ پارٹی بناناچاہتےہیں. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک دھڑا ہےجو کہتا ہےکہ عمران خان کے بغیر بلے کا نشان باقی رہے ہم پی ٹی آئی کے لوگوں کودوبارہ ٹکٹ دینگےتون لیگ کونقصان ہوگا اس سےپہلےبھی پی ٹی آئی کے20لوگوں کوٹکٹ دیا تو 16لوگ ہار گئے تھے پی ٹی آئی سے آنے والے لوگوں کوٹکٹ دینے سے پارٹی ووٹ بینک متاثرہوگا۔سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی دنوں سے سیاسی حالات دیکھ رہا تھا اور اب سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، ایسے واقعات کی پہلے بھی مذمت کر چکا ہوں۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل دوستوں کے ساتھ مشاورت کر کے طے کروں گا، اللہ نہ کرے ملک میں ایسی حرکت دوبارہ ہو، جو ہوا تھا اچھا نہیں تھا، جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے درست نہیں۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 9 مئی کے واقعات سے کوئی بھی شخص خوش نہیں ہے، ملک میں سیاسی ماحول بہت خراب ہے، ایسے ماحول میں میرا چلنا مشکل ہے۔

close