یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کی نئی لہر، کس چیز کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسلام آباد (پی این آئی) عوام کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کے زمہ دار ادارے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیامہنگی ہو گئی ہیں۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے نئے نرخ جاری کر دیئے ہیں۔۔۔۔ اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نرخوں کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر شہد کی 500 گرام قیمت میں101روپے تک اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔ جبکہ ایک کلو چکن اسپریڈ کی قیمت میں 190روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

ایک کلو مایونیز 100 روپے تک مہنگا کر دیا گیا۔۔۔۔ اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق کیچپ کی 800 گرام کی قیمت 79 روپے تک بڑھادی گئی ہے ۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ساسز کی 800 گرام قیمت میں 79 روپے تک اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک کلو اچار 80 روپے تک مہنگا کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔۔دستاویز کے مطابق جوشاندہ کے پیکٹ کی قیمت میں 3 روپے اور اسپغول کی قیمت میں 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ عرق اور سیرپ 20 سے 40 روپے تک مہنگے کر دیے گئے ہیں۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close