لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے لاہور سے فرار ہونے سے متعلق ان کے ڈرائیور کا بیان سامنے آیا ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق پرویز الٰہی گھر سے چار گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ نکل رہے تھے۔
دو گاڑیوں میں بچے اور خواتین سوار تھیں جنہیں چیک بھی کیا گیا، جس گاڑی میں پرویز الہی سوار تھے وہ بلٹ پروف تھی۔پولیس نے بتایا کہ چیکنگ کے لیے پولیس نے پرویز الٰہی کی گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے دروازہ نہ کھولا، دروازہ نہ کھولنے پر پولیس کو شک ہوا اور گاڑی کا شیشہ توڑنے کی کوشش کی گئی، پرویز الٰہی خود باہر نکلے اور اپنی گاڑی پر جانے کا اصرار کیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈرائیور نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ چوہدری پرویز الٰہی گلگت بلتستان فرار ہو رہے تھے۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس لینے کے الزام میں مطلوب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب سے گرفتار کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں