علی محمد خان کو بھی رہائی ملتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق علی محمد خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں خیبرپختونخوا پولیس نے گرفتار کیا۔قبل ازیں علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا۔

جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظر بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا تھا۔علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی علی محمد خان کو رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔

close