گلگت(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خالد خورشید نے جعلی ڈگریاں جاری کرنے والے ادارے سے ممتاز نمبروں کے ساتھ ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔
حتیٰ کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس سے دھوکہ کھا گئے اور انہیں وزارت اعلیٰ کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق خالد خورشید نے 2009ء میں ایل ایل بی کی ڈگری اس وقت حاصل کی جب وہ انگلینڈ میں موجود تھے۔ جب وہ پاکستان واپس آئے تو ان کے دوستوں اور رشتہ داروں نے انہیں بیرسٹر کہنا شروع کر دیا اور انہوں نے اسی کا فائدہ یہاں تک اٹھایا کہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ بھی بن گئے۔وکی پیڈیا کے مطابق بیلفورڈ یونیورسٹی کو 31اگست 2012ء کو بند کر دیا گیا تھا اور اس کے بانی سلیم قریشی کو 2کروڑ 27لاکھ ڈالر (تقریباً 6ارب 48کروڑ روپے) جرمانہ کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے دیئے گئے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ بیلفورڈ ہائی سکول اور بیلفورڈ یونیورسٹی جعلی ادارے تھے جن کا سرے سے کوئی وجود ہی نہیں تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں