یا اللہ خیر۔۔ پاکستان شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات(پی این آئی) پاکستان شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا۔۔ سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت4.5 ریکارڈکی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی91 کلومیٹرتھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، زلزلے سے تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close