آئی ایس پی آر کے اعلامیے پر پی ٹی آئی نے جوابی اعلامیہ جاری کر دیا، کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر گزشتہ روز آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیے گئے کے اعلامیے کے جواب میں تحریک انصاف نے بھی وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز زمینی صورتحال کے ادراک پر مبنی نہیں،

پی ٹی آئی نے ہمیشہ آئین وقانون سے انحراف کی حوصلہ شکنی کی ہے۔۔۔۔۔پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد عوامی ردعمل بہت سے عوامل سے جڑا ہے، ماورائے قانون اقدامات اور معیشت کی تباہی نے بھی تلخی پیدا کی۔۔۔۔۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ساخت، نظریے اور منشور کے اعتبار سے ایک جمہوری جماعت ہے جو پرامن، غیرمتشدد اور آئین و قانون پر کار بند رہ کر مقاصد کے حصول پر یقین رکھتی ہے۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ عمران خان کو قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، گرفتاری کے بعد منظم طریقے سے آرمی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔۔۔۔

close