راولپنڈی (پی این آئی) نیب کی حراست میں ڈاکٹروں کی ایک سے زائد ٹیم نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔۔۔۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کا بلڈ سی پی، ایل پی، آرایف ٹی، ایل ایف ٹی کیا گیا۔۔۔ ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان سے بلڈاور یورین سیمپل بھی لیےگئے، ڈاکٹروں کی تجویز پر عمران خان کے ایکسرے بھی کیےگئے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ نے نیب کی حراست میں موجود چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تندرست قرار دے دیا۔۔۔
بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر رضوان تاج کی سربراہی میں پمز اسپتال کے پانچ اور پولی کلینک کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے ڈاکٹروں سے کسی تکلیف کی شکایت نہیں کی، عمران خان کا بلڈ پریشر، شوگرلیول، نبض اور دھڑکن نارمل تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں