تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی سازش کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر کا کہنا ہےپی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی سازش کی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ خود جلاؤ گھیراؤ کرکے ملبہ تحریک انصاف پر ڈالا جا رہا ہے، یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف پر پابندی لگائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ پر یقین نہیں رکھتی ، ہم لوگ پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں ، عوام سے بھی یہی اپیل کریں گے کہ توڑ پھوڑ سے پرہیز کریں ۔

close