مسافر کوچ کھائی میں جاگری ،قیمتی جانی نقصان

سوات (پی این آئی)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے کیمارئی میں مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔سوات پولیس کے مطابق مسافر کوچ بنوڑی سے مینگورہ شہر جا رہی تھی کہ کیمارئی کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

close