اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کا 8 ہزارعازمین کے لیے ملنے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا ہے، سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پرحج کوٹہ واپس کرنا پڑا۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کا کہنا ہےکہ حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کےکرائے اور دیگر اخراجات کی مد میں 24 ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔
ذرائع کے مطابق مہنگے حج کے سبب پاکستانیوں نے درخواستیں کم جمع کرائیں جس کے بعد حج کوٹے کی واپسی کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں