اسلام آباد(پی این آئی)صدر کا پولنگ کی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کیلئے اہم ترمیم منظورکرلی گئی،کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کا اجلاس ہوا ، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن کمیشن کی صدر کا انتخابی تاریخ دینے کا اختیار ختم کرنے کی تجویزپر ترمیم کی منظوری دی ،ذرائع کے مطابق سیکشن57 کے تحت الیکشن کمیشن انتخابی تاریخ کیلئے صدر سے مشاورت کا پابند ہے ۔کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور58 میں ترمیم کی منظوری دیدی،نئی ترمیم کے بعد صدر کے پاس انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں رہے گا،منظور شدہ ترمیم کا مسودہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں