بیٹی کی شادی، 3 گھنٹے کے لیے ہال مفت ملے گا، کراکری، میز، کرسیاں، ویٹر بھی مفت، جلدی رابطہ کریں

،اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 گھنٹے کے لیے شادی ہال مفت ملے گا۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد رحمت للعالمین F/8 نے مستحق خاندانوں کو بیٹیوں کی شادیاں عزت اور وقار کے ساتھ کرنے میں مدد کے لیے مفت شادی ہال فراہم کرنے کا اقدام اُٹھایا ہے۔۔۔۔۔اس اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کے خصوصی دن کو اور بھی یادگار بنانا ہے جس میں ایک مفت شادی ہال کے ساتھ ساتھ یتیم اور مستحق دلہنوں کے مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کے لیے برتن، میز، کرسیاں اور تربیت یافتہ ویٹر بھی فراہم کیے جائیں گے۔۔۔۔

اس ہال میں ایک شادی کی تقریب کے لیے 3 گھنٹے کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور مسجد انتظامیہ والدین کو اجازت دیتی ہے کہ وہ یا تو اپنی بیٹی کا نکاح خود کروائیں یا تقریب کے لیے اپنی پسند کے خطیب کا انتخاب کریں۔۔۔۔۔مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ مسجد تجویز کرتی ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے خاندانوں کو مہمانوں کی تعداد کو 100 یا 120 افراد تک محدود رکھنا چاہیئے، جن میں مرد اور خواتین کی تعداد یکساں ہو تا انتظامات بخوبی انجام دیئے جا سکیں۔۔۔۔ اس سہولت سے فایدہ اٹھانے کے خواہشمند افراد کو مسجد رحمت للعالمین کی انتظامیہ کمیٹی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔۔۔۔۔

close