حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات کا آج حتمی دور، کیا مذاکراتی ڈرامہ آج ختم ہو جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن کی تاریخ طے کرنے کے لیے ہونے والے مذاکرات کا حتمی راؤنڈ آج رات ہو رہا ہے۔۔۔۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، سید یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر اور کشور زہرہ جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شریک ہو رہے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ مذاکرات کے نتیجے کے بارے میں اس حتمی راؤنڈ کے اختتام سے پہلے یقینی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس مرحلے کے آغاز سے پہلے دونوں جماعتوں کی طرف سے سامنے آنے والے بیانات اس کے انجام کی طرف کچھ اشارے کر رہے ہیں۔۔۔۔۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم آج ہونے والی بات چیت میں واضح موقف اختیار کرے گی کہ اگر 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جاتی ہیں تو وہ بات کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے سوا کوئی بات نہیں ہو سکتی۔۔۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ان کی بات نہ مانی تو وہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے۔۔۔۔عمران خان نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ وہ تیاری کریں اگلے ہفتے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ہم آئین اور اپنے چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر انہوں نے آئین توڑا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی۔۔۔۔ مزاکرات کے حوالے سے ن لیگ کے دو سینیئر وزراء نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔۔۔۔۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیر کی شب جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں کہا کہ عمران خان سے بات چیت بے سود ہے۔۔۔۔۔اس سے پہلے سیالکوٹ میں انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان جلد جلسے جلوس شروع کریں تا کہ حکومت کی مذاکرات سے جان چھوٹ جائے۔۔۔۔۔۔

close