اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت شدید بد مزگی ہو گئی جب ن لیگ کے دو سینئر ارکان اسمبلی کہ دونوں وزیر بھی ہیں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔۔۔۔ جمعرات کے روز اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزراء مرتضیٰ جاوید عباسی اور میاں جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف نے اس جھگڑے کے دوران ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی لیکن اراکین اسمبلی نے بیچ بچاؤ کرا دیا،
وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر ارکان نے دونوں کے درمیان بیچ بچاو کروا دیا۔۔۔۔ وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس کے جا کر بٹھا دیا، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی دونوں وزراء کو خاموش کروانے کی کوشش کرتے رہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں