عوام کو مہنگے بجلی بلوں سے نجات دلانے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری کا ہر گھر میں سولر سسٹم لگوانے کا منصوبہ

کراچی(پی این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ روز وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاست اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔اس موقع پر امتیاز شیخ نے آصف علی زرداری کو عید کی مبارک باد بھی دی۔رپورٹس کے مطابق ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سندھ سے غربت،بیروز گاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

آصف زرداری نے وزیر توانائی امتیاز شیخ کو تاکید کی کہ کوشش کریں سندھ کے ہر گھر میں سولر سسٹم لگوایا جائے، سولرسسٹم لگنے سےعوام کو مہنگےبجلی بلوں سے نجات مل سکےگی۔اس کے علاوہ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

close