لاہور(پی این آئی) نادرانےانگلیوں کی شناخت کاجدید ترین نظام ”نادر“ متعارف کرا دیا۔ نادرا حکام کے مطابق آئی ایس ٹیکنالوجی سے بنایا جانے والے نظام کی درستی کا تناسب 99.5 فیصد ہے۔
نادرا کی جانب سے انگلیوں کے نشانات پرمبنی شناخت کے خودکار نظام کا اجراء کر دیا گیا۔نادرا نے کہا ہے کہ اے ایف آئی ایس ٹیکنالوجی کی تیاری بائیومیٹرکس میدان میں بڑی کامیابی ہے، “نادر “کےنتائج انتہائی متاثرکن ہیں،درستی کا تناسب 99.5 فیصد ہے۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم (نادرا) کی جانب سے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ”اجازت آپ کی“ کے نام سے نئی سروس کا اجراء کردیا گیا ہے۔ ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنے تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں