اہم شخصیت نے کم سے کم تنخواہ 50 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (آئی این پی ) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پورے کراچی کو عید کے دن گورنر ہاس میں لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔ کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری سکیم 33 میں عوام کے درمیان کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاوس واپس جا رہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، خراب ہیں وہ ٹھیک کروانی ہیں، کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لیکر سو رہے ہیں، کل ڈی جی آڈٹ کو بلاوں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خدارا کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کر دیں، سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گے، انہیں گورنر ہاوس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آ سکے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ نوجوان کو شیشہ، گٹکا، ماوے پر احساس محرومی نے لگایا ہے، جو لوگ بچوں کو ان نشوں پر لگا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں