اسلام آباد(پی این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال سے شریف برادران کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے رہنماسلمان اسلم بٹ نے ملاقات کی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور ن لیگی رہنما سلمان اسلم بٹ کے درمیان ملاقات گزشتہ روز چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔
اس حوالے سے صحافی نے اسلم بٹ سے سوال کیا کہ ملاقات کس سلسلے میں ہوئی؟ جس پر اسلم بٹ نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب نے ایک دو مرتبہ ملاقات کے لیے پیغام بھیجا تھا، میں اسلام آباد میں تھا تو چیف جسٹس سے ملنے چلا گیا۔واضح رہے کہ سلمان اسلم بٹ ن لیگ کے سابقہ دور حکومت میں اٹارنی جنرل بھی رہ چکے ہیں۔ سلمان اسلم بٹ کا شریف برادران کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں