اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈز کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی نے ڈیم فنڈز کی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کی قرارداد منظور کرلی، سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کیلئے قوم سے رقوم جمع کیں، ڈیم فنڈز کیلئے جمع رقوم سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فراہم کی جائیں،بینک منافع کے بعد یہ رقم بڑھ کر تقریباً 17 ارب روپے ہوچکی ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا سکیورٹی اور معاشی صورتحال پراِن کیمرا اجلاس ہوا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزراء ، ارکان اسمبلی اور سکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افواج پاکستان کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی اور معاشی صورتحال پر بریفنگ ، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی ملٹری آپریشنز نے بریفنگ دی، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ ماضی میں مذاکرات اور تازہ حملوں کی تفصیلات پربھی بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں