اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔۔۔اس حوالے سے سینئر سول جج نصر من اللّٰہ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔۔۔۔جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمے کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی کی گئی تھی، تاہم درخواست گزار نے مقدمہ جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دی۔۔۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست منظور کرتے ہوئے گزشتہ روز 12 اپریل کو ہی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔۔۔۔حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ سماعت کے دوران نکاح کے گواہ مفتی سعید کا بیان قلم بند کیا گیا، گواہ کا بیان مکمل ہونے کے بعد سماعت 19 اپریل تک ملتوی کی جاتی ہے۔۔۔۔۔تحریری حکم نامے میں عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب 19 اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف درخواست پر ابتدائی دلائل ہوں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں