اسلام آباد (پی این آئی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق مفتی محمد سعید خان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے بتایا تھا کہ بشریٰ سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وزیراعظم بن جاؤں گا۔ عمران خان نے خود بتایا کہ پہلا نکاح غیرشرعی تھا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی۔مفتی سعید کا کہنا ہے کہ
یکم جنوری 2018ء کو عمران خان نے مجھ سے فون پر رابطہ کیا اور عمران خان نے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان مجھے اپنے ساتھ ڈیفنس لاہور کی ایک کوٹھی میں لے گئے۔ وہاں موجود ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ خاتون سے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں۔ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر
دونوں کا نکاح پڑھا دیا اور نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی اسلام آباد میں ساتھ رہنے لگے۔مفتی محمد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ سے فروری 2018ء میں دوبارہ رابطہ کیا اور عمران خان نے بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانے کی درخواست کی، عمران خان نے بتایا پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت پوری نہیں تھی۔ عمران خان نے بتایا بشریٰ بی بی کو نومبر 2017ء میں طلاق ہوئی تھی، عمران خان نے خود بتایاکہ پہلا نکاح غیرشرعی تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں