اہم ترین شخصیت کے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔۔۔۔۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی موقف کے مطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنے خراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں ہیں۔۔۔۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے مؤقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔۔۔۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ خوش آئند ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا۔۔۔۔

حکومتی سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنے اور خود کو اس سے الگ رکھا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں