نجی ائیرلائن کی پرواز کا اے سی بند ہو گیا، متعدد مسافروں کی طبیعت بگڑ گئی

کراچی(آئی این پی) نجی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث اے سی بند ہوگیا جس سے متعدد مسافروں کی طبیعت بگڑگئی۔ذرائع کے مطابق ٹیکسی کے دوران طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث اے سی بھی بندہوگیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی،

نجی ائیرلائن کی پرواز دوپہر 12 بجے شیڈول تھی،طیاریکا اے سی بند ہونے سے متعدد مسافروں کی طبیعت بگڑگئی، نجی ائیرلائن کی پرواز میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ذرائع کے مطابق طیاریکوپش بیک کے دوران ہی انجن میں خرابی ہوئی ہے،کپتان نے انجن کو اسٹارٹ کیا تو انجن اسٹارٹ نہ ہوسکے۔ترجمان نجی ائیرلائن کا کہنا ہیکہ طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پرواز تاخیرکا شکار ہے۔۔۔۔

close