لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمات میں تفتیش کے لیے لاہور میں بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان کو آج دوبارہ طلب کر لیا ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو سی سی پی او آفس میں آج دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے دیگر رہنماؤں کو بھی طلبی کے نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں