اسلام آباد(پی این آئی) جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی۔۔ سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف ریفرنس دائر کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ گزشہ دنوں ملک کی بار کونسلز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں