نوشہرہ(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور عمران خان کے بھانجےحسان نیازی کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔نوشہرہ کے تھانہ کینٹ میں شبیر الدین نامی شہری کی مدعیت میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق حسان نیازی لوگوں کو بغاوت پر اُکسانے کا مرتکب ہے۔نوشہرہ میں حسان نیازی کےخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتاری کاپروانا جاری کردیا گیا جس میں گرفتاری کے لیےنوشہرہ پولیس کراچی پہنچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں