یہ حکومت آصف زرداری کے باجوہ کے پائوں میں پڑنے سے بنی، فواد چوہدری نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ حکومت آصف زرداری کے باجوہ کے پائوں میں پڑنے سے بنی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت خود ایک ازخود نوٹس کے نتیجے میں وجود میں آئی، بلاول اسمبلی کے فلور پر تقریر سے پہلے والد سے پوچھ لیتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جنرل باجوہ نے زرداری سے کہا کہ عمران سے استعفی دلواکر الیکشن کرواتے ہیں، آصف زرداری نے باجوہ کے پائوں میں پڑ کر کہا الیکشن نہیں کروانا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close