مفت آٹا تقسیم سنٹر پر بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ، 19 خواتین زخمی

اسلام آباد (پی این آئی)ساہیوال کے قائد اعظم اسٹیڈیم میں بنے مفت آٹا تقسیم سنٹر پر رش کی وجہ سے بھگدڑ مچنے کے دوران 19 خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ 1 جان کی بازی ہار گئی۔ عینی شاہدین اس حوالے سے کہنا ہے کہ آٹا ایپ بند ہونے سے پولیس عوام کا رش کنٹرول نہ کرسکی، ایپ بند ہونے سے آٹا نہیں دیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے رش ختم کروانے کیلئے دھکے دیے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس بھگدڑ میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں