کراچی (پی این آئی) بلدیہ مدینہ کالونی میں شیری سے لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑا جانے والا ملزم پی ٹی آئی کا بلدیاتی امیدوار نکلا۔۔۔۔مقامی آبادی کے مطابق بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں قائم کاروباری مرکز میں ڈکیتی کی واردات عوام نے ناکام بنا دی۔۔۔۔ تین ڈاکو مارٹ میں داخل ہوئے، شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کی تو اس دوران ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا اور دو ڈاکو فرار ہو گئے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شہریوں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔۔۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد نبی کے نام سے ہوئی، غلام نبی تحریک انصاف کا بلدیاتی امیدوار نکلا، غلام نبی نے کونسلر کی نشست پر یوسی 6 وارڈ نمبر چار سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تھا اور ملزم نے 305 ووٹ بھی حاصل کیے تھے، بتایا گیا ہے کہ ملزم الیکشن سے قبل بھی وارداتیں کرتا رہا ہے۔۔۔۔ کراچی پولیس کے مطابق ملزم نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے اور میڈیسن کمپنی کی وین لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔۔۔۔ ملزم کو پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لیا اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں