ملک نہیں چلتا تو مارشل لا کو دعوت دے دیں، حکومتی اتحادی بھی وزیراعظم شہباز شریف پر برس پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) حکومتی اتحادی جماعت کے رہنما خالد مگسی نے اپنے ایک بیان میں اپنی ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک نہیں چلتا تو مارشل لا کو دعوت دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم لٹکی ہوئی ہے، حکومت سے فیصلے نہیں ہو پا رہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور حکومتی اتحادی خالد مگسی نے کہا کہ اگر فیصلے نہیں ہوتے تو مارشل لا کو دعوت دے دیں، انہیں کہیں کہ ہمیں ملک ٹھنڈٖا کرکے دے دیں بعد میں ہم خود سنبھال لیں گے۔خالد مگسی نے کہا کہ ادارے کی توہین ہو رہی ہے۔ ملک سے باہر پاکستانی ادارے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اگر الیکش نہیں ہوتا صاف کہہ دیں کہ نہیں ہوسکتا۔اگر الیکشن ہوسکتا ہے تو پھر کرا دیں۔ قوم کو کسی کنارے تو لگائیں۔ رہنما بلوچستان عوامی پارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا پوری دنیا میں مذاق بن گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس تو بلا لیا گیا ہے اگر مضطوط فیصلے نہ کئے تو لوگ ہم پر ہنسیں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کا شیڈول واپس لے لیا۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرا ور فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ملتو ی کرنے کی مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرینگے، مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔ اسد عمر ، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی آفس جیل روڈ پر پریس کانفرنس کی۔

اسد عمر کاکہناتھا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا تصور آئین اور جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ پیر کو بلایا گيا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دراصل سپریم کورٹ پر حملے کیلئے ہے، عدالت کے تحفظ کیلئے تحریک انصاف کے سینیٹرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے پانچوں ارکان پر غداری کا مقدمہ چلانے اور آرٹیکل 6 لگانے پر زور دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ پٹیشن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ الیکشن 30 اپریل کو ہی کرائیں، 30 اپریل کو ہی انتخابات ہونے ہیں اس کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں، الیکشن پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ حکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں الیکشن نہ کروانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے اور پھر چند گھنٹے بعد فیصلہ آجاتا ہے کہ الیکشن 8 اکتوبر کوہوگا۔

تمام بارز ایسوسی ایشنز نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ ہوگی، پی ٹی آئی کے امیدواراپنی مہم نہ روکیں۔تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے الیکشن کمیشن کے پانچ ممبرز پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، پہلی بار سویلین حکومت نے آئین کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے۔

close