عمران خان نے آج نازیبا الفاظ استعمال کیے، عمران خان کو خطرہ ہے کہ ۔۔۔۔ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کر دیا

فیصل آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دو صوبوں میں انتخابات ملک میں فساد پیدا کریں گے، انہوں نے صوبائی اسمبلیاں فساد پھیلانے کیلئے توڑی تھیں، یہ انتخابات ایک نئے بحران کو جنم دیں گے، زمان پارک سے 100کے قریب مسلح لوگوں کو گرفتار کیا گیا،فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک شخص پوری قوم کے سامنے جھوٹ بول رہا ہے، عمران خان نے آج نازیبا الفاظ استعمال کیے،

عمران خان نے آج مریم نواز کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی، ثابت ہو گیا مریم نواز اس کو بے نقاب کرنے میں کامیاب رہی، عمران خان کو خطرہ ہے کہ مریم اس کو بے نقاب کر دے گی،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا، مریم نواز نے عمران خان کی فتنہ فساد کی سیاست کو بے نقاب کیا، عمران خان نے گالم گلوچ اور بدتہذیبی کے کلچر کو فروغ دیا، وہ لوگوں کو بیوقوف بنانا چھوڑ دیں، فتنہ خان کے مکر و فریب کو قوم کے سامنے رکھنا ضروری ہے، عمران خان جتھوں کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ آور ہوئے،وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان غنڈہ گردی اور دنگا فساد کر رہے ہیں، انہوں نے فرح گوگی کے ذریعے کرپشن کی، اگر سڑک پر حاضری لگنی ہے تو گھر سے ہی حاضری لگوا دیتے، عمران خان پر توشہ خانہ کی چوری ثابت ہو چکی ہے، مسلح جتھوں کے ساتھ عدالت جانا غنڈا گردی ہے، اس شخص کو لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا، یہ جتھوں کو لے جا کر عدالتوں پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں،مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے ملکی خزانے کو 50ارب کا ٹیکہ لگایا، انہوں نے القادر ٹرسٹ کے نام پر 7ارب روپے کی زمین لی، جب یہ چار سال جھوٹے مقدمات بنا رہے تھے تب غیرت نہیں آئی؟، مریم نواز کے ساتھ جیل میں بدترین سلوک کیا گیا، ڈرامہ کر کے فتنہ فساد اور جرائم کو چھپا نہیں سکتے، عمران خان نے کس قانون کے تحت زمان پارک میں مسلح جتھے رکھے،انہوں نے کہا کہ پٹرول بم پلاسٹک کی بوتل میں بنیں یا شیشے کی، اس کا حساب دیں، یہ حالات جو پیدا ہوئے ہیں یہ آپ نے خود کیے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بجائے خودکشی کر لوں گا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کر کے خلاف ورزی کی، جب اس کو لایا گیا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا، 25مئی کو اسلام آباد پر مسلح جتھوں کے ذریعے چڑھائی کی کوشش کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close