جدہ جانے والے مسافر سے پونے تین کلو اعلیٰ کوالٹی ہیروئن برآمد، تعلق کس شہر سے ہے؟

کراچی (پی این آئی) انسداد منشیات فورس کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔۔۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اختر جہاں نجی ائر لائن کی پرواز ای آر، 812 سے جدہ جا رہا تھا، مسافر نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی۔۔۔۔۔

ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔بتایا گیا ہے کہ مسافر اختر جہاں کا تعلق کے پی کے ضلع مردان سے ہے، مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close