اعتزاز احسن نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا

لاہور (آئی این پی)معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ قانونی کارروائی میں عمران خان کی معاونت کرونگا‘پولیس کے پتھراؤ اور شیلنگ کا اثر میرے گھر پر بھی ہوا گاڑی کا بھی نقصان پہنچا ہے‘پولیس صرف عمران خان کے گھر نہیں بلکہ میرے گھر بھی آئی، میرے گھر کی دیوار کی گرل کرین سے توڑی گئی‘پولیس والوں اور انکو حکم دینے والوں کیخلاف کارروائی کرنے والا ہوں‘

پولیس کی استعمال کردہ آنسو گیسکا اثر سارے ہی زمان پارک کے رہائشوں پر ہوا ہے لیکن میں کارکنان کو یہی کہنے آیا ہوں کہ امن سے رہنا ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کے پتھراؤ اور شیلنگ کا اثر میرے گھر پر بھی ہوا ہے اور گاڑی کا بھی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس صرف عمران خان کے گھر نہیں بلکہ میرے گھر بھی آئی، میرے گھر کی دیوار کی گرل کرین سے توڑی گئی. ان پولیس والوں اور انکو حکم دینے والوں کے خلاف کارروائی کرنے والا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی جانب سے استعمال کی جانے والی ٹیئر گیس کا اثر سارے ہی زمان پارک کے رہائشوں پر ہوا ہے لیکن میں کارکنان کو یہی کہنے آیا ہوں کہ امن سے رہنا ہے اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا ہے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی وجہ سے جو بھی نقصان ہوا ہے ہم اس کا ازالہ کروائیں گے اور میرے گھر پر بھی حملہ ہوا ہے تو میں بھی اس معاملے میں ان کی معاونت کرونگا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ساتھ کوئی خواتین اہلکار موجود نہیں تھیں یہ لوگ حملہ آور ہونے کیلئے آئے تھے جبکہ آئین اور قانون میں اس طرح سے سرچ آپریشن کرنا قانون کیخلاف ورزی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کو عدالت میں جانا چاہیئے اور آئی جی پنجاب کوپولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لینا چاہئے۔۔۔۔

close