پنجاب اسمبلی انتخابات، مریم نواز کے کتنے حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیںاور چار حلقوں سے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لئے مریم نواز کی جانب سے حلقہ پی پی 173 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے، مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ایڈووکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کرائے۔

حلقہ پی پی 149سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی لیاقت اعوان ایڈووکیٹ نے جمع کروائے۔اس کے ساتھ لاہور کے حلقہ پی پی 158سے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63کے کاغذات نامزدگی مقامی رکن قومی اسمبلی عثمان ابراہیم نے جمع کرائے۔صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 30اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔

close