گرفتار 16پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بری کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار11 ملزمان بری کر دیئے،ہائیکورٹ ہنگامہ آرائی کے 16 ملزمان بھی بری کر دیئے گئے ،پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ رپورٹ کی روشنی میں بریت کا فیصلہ سنایا گیا،دیگر گرفتار ملزمان کی 50 ،50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی،انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج راجہ جواد عباس نے محفوظ فیصلہ سنایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close