ملک میں مردم شماری جاری ہے، حکومت کے پاس الیکشن کرانے کیلئے فنڈز ہیں یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمان کا سوال

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کا کلچر دیا ہے ‘عمران خان کہتا ہے قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے تو خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہیے‘عمران خان ریاست کو کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے‘پوری پارٹی کو ریاست کے سامنے لاکھڑا کیا ہے‘

تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں عمران خان بھی غیر ملکی ایجنٹ ہے‘عمران خان کی غلطیوں کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی‘ ہم نے عمران خان جیسے فتنوں سے ملک کو محفوظ کرنا ہے‘ملک میں مردم شماری جاری ہے، حکومت کے پاس الیکشن کرانے کیلئے فنڈز ہیں یا نہیں؟۔ بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہیے تو عمران خان کو خود کو قانون کے حوالے کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاست کو کمزور کرنے کا ایجنڈا رکھتا ہے، عمران خان نے پوری پارٹی کو ریاست کے سامنے لاکھڑا کیا ہے، کیا عمران خان کے دور میں لوگوں کی گرفتاریاں نہیں ہوئیں؟۔ سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے جبکہ عمران خان بھی غیر ملکی ایجنٹ ہے، ہم ریاست کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، ملک میں مردم شماری بھی جاری ہے، حکومت کے پاس الیکشن کرانے کیلئے فنڈز ہیں یا نہیں؟۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی غلطیوں کی سزا پاکستان کو نہیں دی جاسکتی، ہم نے عمران خان جیسے فتنوں سے ملک کو محفوظ کرنا ہے۔۔۔۔

close