وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کب شائع ہو گی؟

اسلام آباد ( آئی این پی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ،، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی 125 یونین کونسلوں، 750 وارڈز اور 250 خواتین وارڈز کی حلقہ بندیوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ریجنل الیکشن کمیشنر راولپنڈی کو بطور حلقہ بندی اتھارٹی مقرر کردیا گیا ہے، ریجنل الیکشن کمیشنر راولپنڈی یونین کونسلوں اور وارڈز کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات نمٹائیں گے، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی 125 یونین کونسلوں، 750 وارڈز اور 250 خواتین وارڈز کی حلقہ بندیوں کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد حلقہ بندی کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے ،کمیٹی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن اسلام آباد اور راولپنڈی کے دو افسران بھی شامل ہیں ،نئی حلقہ بندیوں کا آغاز اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے، 15 مارچ تا 17 تک نقشہ جات اور متعلقہ ڈیٹا سمیت انتظامی امور انجام دیئے جائیں گے،18 مارچ سے 11 اپریل تک حلقوں کی ابتدائی فہرستیں تیار کی جائیں گی اور12 اپریل کو حلقہ بندیوں کی فہرستیں شائع کی جائیں گی۔ اعلامیہ کے مطابق حلقہ بندیوں پر 13 اپریل سے تین مئی تک اعتراضات جمع کروائے جا سکتے ہیں،15 مئی کو حلقہ بندیوں کے خلاف اٹھائے گئے اعتراضات نمٹائے جائیں گے، یہ حلقہ بندیوں پر اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلے 16 مئی تا 17 مئی کے درمیان جاری کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن 18 مئی کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں شائع کرے گا۔۔۔۔۔

close