لاہور (پی این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1990 سے 2001 تک کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عاصم حفیظ کا کہنا تھا کہ توقع نہیں ہے کہ کسی کوبھی مقدس گائے سمجھا جائےگا، وفاقی حکومت کے وکیل توشہ خانہ کی 2002 کے بعد کی تفصیلات کی مصدقہ کاپی ریکارڈ پر لائیں۔۔۔۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کابینہ نے تحائف کے ذرائع کو کلاسیفائیڈ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،
سرکاری وکیل کابینہ کے فیصلے سے متعلق دستاویزات ریکارڈ پر لائیں جس کا جائزہ لیا جائے گا۔۔۔۔عبوری حکم نامے کے مطابق کابینہ کے سیکشن افسر نے بتایا کہ 1990 سے 2001 کا ریکارڈ جزوی طور پر مکمل ہے، 1990سے 2001 کے ریکارڈ کا آئندہ سماعت پر اوپن کورٹ میں جائزہ لیا جائے گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں