کوئٹہ(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان پولیس کی ٹیم لاہور کے لیے روانہ ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لےکر روانہ ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور روانہ ہونے والی پولیس ٹیم میں ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں 3 افسران شامل ہیں، کوئٹہ سے روانہ ہونے والی بلوچستان پولیس کی ٹیم کل لاہور پہنچے گی۔یاد رہے کہ کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے مقدمے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں