راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنماوں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کر کے شہریوں سے فراڈ کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں