میرے پاس جنرل باجوہ سے متعلق ثبوت نہیں لیکن فیض حمید کے ثبوت موجود ہیں، مریم نواز کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میرے پاس سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق ثبوت نہیں ہیں لیکن جنرل (ر) حمید سے متعلق ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان جانے والے آرمی چیف کا گریبان اور آنے والے کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، میں فیض حمید کے ریٹائر ہونے کا انتظار نہیں کر رہی تھی، جب سے عمران خان کی بیساکھیاں گئی ہیں اس کا حال سب کے سامنے ہے، میں نہیں چاہتی کہ کسی کو سیاست سے باہر کیا جائے، میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں چاہتی لیکن جو جرائم اس کے ہیں سزا ہونی چاہیےانہوں نے کہا کہ عمران خان نے بیٹی چھپائی ہوئی ہے،یہ فارن فنڈنگ میں اسرائیل اور بھارت سے پیسے لیتے ہوئے پکڑے گئے، ؂جس شخص نے ایک دن جیل نہ کاٹی ہو اس کا نواز شریف سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،نواز شریف نے بیٹی کے ساتھ گرفتاری دی ، ایک گھنٹے کے نوٹس پر کہا جاتا تھا کہ نواز شریف حاضر ہو، جس برق رفتاری سے نواز شریف کے کیسز چلتے تھے ان کے نہیں چلتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close