اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مشاورت کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا،صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھنے کا حتمی فیصلہ (آج)ہونے والے اجلاس میں ہو گا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے، انتخابی شیڈول 54دن پر محیط ہوگا، اداروں کے عدم تعاون پر آرٹیکل 220کا سہارا لیا جائے گا،
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے متعلقہ ونگز کو تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 216کے تحت 8مارچ تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستیں 8مارچ تک سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھیجی جا سکتی ہیں، تاخیر سے بھیجی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا، درخواستوں کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرانا ہوگا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں