اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی اشارہ ملا ہے؟ صحافی کے سوال پر پرویز الہٰی نے کیا جواب دیا؟

لاہور (آئی این پی) سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے اشارہ ملنے کے سوال کے جواب پر پی ٹی آئی رہنمائوں اور صحافیوں نے قہقہے لگائے ۔منگل کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے چوہدری پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ روابط بہت اچھے ہیں ،

کیا ان کی طرف سے کوئی اشارہ ملا ہے کہ آپ تحریک انصاف کو جوائن کرلیں۔ اس پر چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہی بات ہے تو پھر یہ بہت اچھی خبر ہے، میں تو صلح کن آدمی ہوں، سب کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ شہباز شریف نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے اس کو ٹھیک کریں، ملکی مسائل کو حل کریں۔۔۔۔۔

close